Tuesday, September 6, 2016

دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ چونکے بغیر رہ نہیں پائیں گے

دنیا کے محفوظ ترین ملکوں کی نئی فہرست جاری کری گئی ہے جس کے مطابق دنیا بھرکے 171ممالک میں مالٹا کا پہلا ،مصر کادوسراسعودی عرب کا تیسرانمبر ہے جبکہ امریکا 116ویں نمبر پر ہے ،امریکی نیوز ویب سائٹ ’’ٹیک پارٹ‘‘ کے مطابق محققین نے دنیا کے 171 ریاستوں میں قدرتی آفات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ مطالعہ جاری کیا ہے۔ منصوبے کے ڈائریکٹر پیٹر میوک کا کہنا تھا کہ مطالعے میں ماحول اور قدرتی اور انسانی زاویوں سے متعلق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان میں انفرا اسٹرکچر، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور کسی خاص آفت کا سامنا کرنے کی صورت میں تیزی کے ساتھ امداد کی تقسیم کی قدرت شامل ہیں۔قوام متحدہ کے انسٹییوٹ فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیومن سیکیورٹی کی اس فہرست میں دنیا کا محفوwظ ترین ملک مالٹا کو قرار دیا گیا ہے، اس فہرست میں مصر دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے کی فہرست میں لائبریا کو 56ویں، زمبیا کو 66ویں اور وسطی افریقہ کو 71ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔امریکہ محفوظ ممالک کی فہرست میں 116ویں نمبر پر ہے۔یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق ونواتو،ٹونگا،فلپائن،گوئٹے مالااوربنگلادیش خطرناک ممالک میں شامل ہیں۔خطرناک ترین پندرہ ممالک میں سے تیرہ براعظم افریقہ میں واقع ہیں، اس ممالک میں قدرتی آفات بعد بحالی کے اقدامات کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔سیلابوں زد میں رہنے والے آسٹریلیااور زلزلوں کے مرکز جاپان کوکو اس فہرست میں مشترکہ طور پر ایک سواکیس واں نمبر ملاہے۔‎

دنیا کا پہلا سرچ انجن متعارف ۔۔۔۔ آپ اس پر انتہائی آسانی کیساتھ کیا سر چ کرسکتے ہیں ؟ ’’ برطانوی اخبار دی گارجین ‘‘ کی زبردست رپورٹ




 آجکل کے دور میں جب پوری دنیا ایک گلوبل ویلیج کی حیثیت اختیار کر چکی ہے تو نت نئی اور زبردست ایجادات نے دنیا کو ایک گائوں کی جگہ اب ایک محلے جیسا بنا دیاہے ۔جہاں پوری دنیا اب ہمیں ہماری مٹھی میں محسوس ہوتی ہے ۔ پہلے ادوار میں جب کسی کو کوئی جواب چاہئے ہوتا تھا تو لوگ دانا لوگوں اور حکما کے پاس جاتے مگر آج جب کسی کو کوئی بھی جواب چاہئے ہو تو ذہن ،میں جو پہلا خیال آتا ہے وہ ہے گوگل، جس پر شاید دنیا کا ہر جواب موجود ہوگا ۔ مگر فلمی دنیا میں کھوئے رہنے والوں کیلئے ایک زبردست خوشخبری ہے جس کے مطابق فن لینڈ کی ایک ٹیکنالوجی ٹیم نے ایک ویب سائٹ تیار کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ’’دنیا کا پہلا تفصیلی مووی سرچ انجن‘‘ ہے اور اس کے ذریعے ہم ایسی فلمز بھی دیکھ سکتے ہیں، جن کا نام ہمیں یاد نہیں رہتا۔ برطانوی اخبار، ’’دی گارجین‘‘ کےمطابق،فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو سے وابستہ ’’والوسا‘‘ نامی گروپ کو whatismymovie.com نامی ویب سائٹ کی تیاری کے لیے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھاری مالی معاونت فراہم کی گئی تھی۔ اس تفصیلی مووی سرچ انجن کے ذریعے طویل ترین الفاظ اور آواز کے ذریعے موویز تلاش کی جا سکتی ہیں۔اس ویب سائٹ کی تیاری میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ جس کی مدد سے آپ جگہ، اشیا اور افراد وغیرہ جیسے ہزاروں تصوارات کی مدد سے رئیل ٹائم ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

عوام کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ۔۔ 7ستمبر کو متعارف کرائے جانے والے آئی فون کے زبردست فیچرز کیسے ہونگے ؟ تفصیلات منظر عام پر



ٹیکنالوجی کی دنیا کے سپر سٹار ایپل کا نیا موبائل فون 7ستمبر کو سان فرانسسکو میں متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ موبائل فون خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا۔کہا جارہا ہے کہ پہلی بار ایپل کی جانب سے تین آئی فونز کو پیش کیا جاسکتا ہے تاہم ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار بھی دو آئی فونز ہی متعارف ہوں گے، ایک 4.7 انچ اسکرین کے ساتھ جبکہ دوسرا 5.5 انچ اسکرین کا ہوگا۔ تاہم یہ واضح ہے کہ نئے فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے آئی فون سکس اور سکس ایس جیسا ہی ہوگا۔ ایپل کی جانب سے اس بار کئی نئے رنگ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں ڈیپ بلیو اور اسپیس بلیک قابل ذکر ہیں، جبکہ پہلی بار بیسک ماڈل 16 کی بجائے 32 جی بی اسٹوریج سے شروع ہوسکتا ہے۔ ایسے بھی سننے میں آیا ہے کہ آئی فون کے بڑے ورژن یعنی پلس یا پرو میں دو لینسز والا کیمرہ ہوسکتا ہے۔ تاہم چھوٹی اسکرین والے آئی فون میں بھی پہلے سے بہتر کیمرہ پیش کیا جائے گا، جس کا لینس پہلے سے بڑا ہوگا۔
اس موبائل فون میں بڑی تبدیلی ہیڈ فون جیک کو ختم کرنا ہے اور ایپل کی جانب سے ممکنہ طور پر اس جگہ کو ایک اضافہ اسپیکر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اس ڈیوائس پر موسیقی سننا چاہیں تو تو بلیو ٹوتھ ہیڈ فونز استعمال کرنے پڑیں گے۔ ہوم بٹن بھی ری ڈیزائن ہونے کا امکان ہے تاہم اس میں تھری ڈی ٹچ کی ٹیکنالوجی موجود رہے گی۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ نئے آئی فون میں پہلے سے طاقتور چپ موجود ہوگی یعنی اے 10۔ انٹیل کی جانب سے بھی آئی فون سیون کے لیے ایک چپ فراہم کی جائے گی جو ایک موڈیم ہوگا تاکہ اسے وائرلیس ایل ٹی ای نیٹ ورکس پر استعمال کیا جاسکے۔ اور ہاں نئے آئی فون کی بیٹری پہلے سے طاقتور ہوگی یعنی پہلے سے بہتر بیٹری لائف۔ ایسے بھی امکانات ہیں کہ نیا آئی فون واٹر ریزیزٹنٹ ہوگا۔